مزید خبریں

سکھر موٹروے کرپشن کیس ،ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن کیس کے ملزمان کی صمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان کے وکلاءکی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کی صمانت منظور کی جائے۔حیدرآباد کی مقامی عدالت میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن کیس میں ملوث مٹیاری کے سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید، سندھ بینک کے منیجر
تابش علی شاہ اور معشوق چانڈیو و دیگر ملزمان کی صمانت کی درخواست پر وکلاءنے عدالت میں دلائل پیش کیے جس میں بتایا کہ حیدرآباد نوشہروفیروز موٹر وے کرپشن ریفرنس میں ملزمان سے وصولی ہوچکی ہے اس کے باوجود ہمارے موکلوں کو رہا نہیں کیاجارہا ہے، وکلاءنے عدالت سے استدعا کی کہ موکلوں کو فوری طورپر صمانت پر رہاکیاجائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، حیدرآباد، سکھر موٹر وے کی تعمیر کیلےے مٹیاری میں زمین کی خریداری میں 2ارب روپے سے زائد کی رقم کی خوردبرد میں ان ملزمان کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔