مزید خبریں

پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یو اے ای قونصل جنرل

کراچی(23اپریل2024)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی نے پاکستان میں مزید سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی نوید سنادی۔پورٹس پر سرمایہ کاری کے علاوہ ریلوے، انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔کراچی گیٹ وے ٹرمینل (کے جی ٹی ایل) کی جانب سے کراچی پورٹ کو معاہدے کے تحت 50 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر پورٹ وشپنگ قیصر احمدشیخ کے ہمراہ خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے اور یو اے ای سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جس میں پورٹ اینڈ شپنگ سمیت ریلوے اور دیگر انفراسٹرکچر شامل ہے۔ بخیت عتیق الرومیتھی نے کہا کہ 17لاکھ پاکستانی دبئی میں رہ رہے ہیں،پاکستان ہائی پوٹینشل انویسٹمنٹ کیلئے بہت اچھا ملک ہے،ہم یہاں پرآپ کے ملک کے نیشنل انٹرسٹ کیلئے موجودہیں،جولوگ سوال کرتے ہیں توجب کام کانتیجہ دیکھیں گے تو انہیں جواب مل جائیگا۔ قونصل جنرل دبئی نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کو فوکس کرنا چاہئیے،اقتصادی حالات میں بہت تبدیلی نظر آئے گی،کراچی گیٹ وے ٹرمینل کے ذریعے برآمدات کے معاملات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں خوش آمدید کہتے رہیں گے،یو اے ای کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیگا،میں خود 24 سال سے کراچی میں مقیم ہوں، ہمارا پاکستان کیساتھ آج سے نہیں 50 سال پرانا تعلق ہے،پاکستانی لوگ خوش اخلاق لوگ ہیں،یو اے ای پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا،کراچی میں سب کچھ یہاں اچھا ہے،کراچی میں ڈیولپمنٹ ہوئی ہے لیکن بہت کچھ ہونا چاہئیے،ملکی اقتصادی حالات کے لئے سب مل جل کام کرینگے لیکن آپ سب اپنے قومی مفاد کے لئیے کام کریں۔