مزید خبریں

دو مئی کو کراچی میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے‘محمود سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی کو کمزور کیا جارہا ہے ، عوامی رائے دہی کو دھونس دھاندلی اور دولت کی ریل پیل سے تبدیل کیا جارہاہے ، 2 مئی کی عوامی اسمبلی قومی سیاست کے نئے رخ کا تعین کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ گبول گوٹھ میں پی ایس 116 کے زیر اہتمام جنرل کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم امریکی غلامی کا انکار کرتے ہیں ، فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز بنتے ہیں تو ہمارا راستہ روکا جاتا ہے ، دو مئی کو کراچی میں جمعیت علماء￿ اسلام ایک نئی تاریخ رقم کرے گی ۔