مزید خبریں

خودکشی کا ڈراما رچانے والا منظرعام پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ویو پر خودکشی کا ڈراما رچانے والا شہری منظرعام پر آگیا، دو شادیاں کرنے والے شہری نے اپنی ایک بیوی کو ڈرانے کے لیے ڈراما رچایا تھا ۔شاہ فیصل کالونی کے رہائشی طاہر محمود نے پیر کی رات اپنی اہلیہ کو وڈیو کال کی تھی اور اسے بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے بعد ازاں رابطہ منقطع ہوگیا،بدھ کوطاہر محمود منظرعام پر آگیا جسے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ا پنی تحویل میں لے لیا۔