مزید خبریں

جماعت اسلامی اورنگی ‘ بلدیاتی نمائندوں کی کے الیکٹرک حکام سے ملاقات

کراچی(پ ر)اورنگی ٹاؤن سے جماعت اسلامی کی منتخب بلدیاتی قیادت کی بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل پر جنرل منیجر کے الیکٹرک ضرار مشتاق سے ملاقات‘ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ۔ وفد کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی ضلع غربی شہباز خالد نے کی جبکہ چیئرمین یوسی 2 نورالاسلام، چیئرمین یوسی 4 عطائے ربی، چیئرمین یوسی 6 حاشر عمر، جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ بلال نصیر‘ جاوید مجاہد اور اسلم قائم خانی بھی ہمراہ تھے ۔وفد نے ضلع غربی خصوصاًاورنگی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے پیدا شدہ صورتحال عوامی ردعمل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کے بحران اوراس کے مضمرات اورعوامی غم وغصہ سے متعلق جی ایم ضرارمشتاق کو آگاہ کیا۔ ضرار مشتاق نے جماعت اسلامی کے ضلعی وفد کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے سمیت بجلی کے دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔