مزید خبریں

حیدرآباد :بشریٰ بی بی کیساتھ ناروا سلوک کیخلاف کارکنان کااحتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ناروا سلوک کےخلاف پی ٹی آئی وومن ونگ حیدرآباد کی جانب سے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں شامل خواتین حکومت کےخلاف نعرے لگارہی تھیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی وومن ونگ صلع حیدرآباد کی صدر افروز شورو نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے ہونے والے میڈیکل چیک اپ سے ثابت ہوگیا ہے کہ ان کو زہر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے معدے او رمنہ میں زخم ہوگئے ہیں اور ان کی طبعیت خراب ہوگئی، انہوں نے کہاکہ حکومت اور اس کے اداروں نے ظلم کی
انتہا کی ہوئی ہے ، سیاسی انتقام کے نام پر فسطائیت اور ظالمانہ سلوک نے ماضی کی مثالوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کو جس طرح انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت اور ا س میں شامل وزراءپی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنوں جیسا سلوک کررہے ہیں۔