مزید خبریں

صدر مملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دینا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے ، سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں ۔وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔