مزید خبریں

حیدرآبادـ: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ہالہ ناکہ گھمن آباد میں ذہنی معذور بچی سے دو نوجوانوں کی اجتماعی زیادتی میں ملوث دونوں نوجوانوں کو بلدیہ پولیس نے گرفتار کرکے عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ۔ پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ گھمن آباد میں پیش آیا،13سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عیدکی خرچی دینے کے بہانے بچی کواپنے مکان کی چھت پر لے کر گئے تھے اور اس سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کامیڈیکل کرالیا گیا۔