مزید خبریں

دعائیہ تقریب کیس، علیمہ خان کی عبوری ضمانت منظور

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان کی لیاقت باغ میں دعائیہ تقریب منعقد کروانے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔علیمہ خان کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کی، علیمہ خان لیاقت باغ دعائیہ تقریب منعقد کرنے کے خلاف تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں ضمانت کے لیے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ عدالت نے علیمہ خان کو 25 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔