مزید خبریں

بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل آج سے شروع ہو گا

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ پی ڈی ایم اے نے آج سے 27 اپریل تک بلوچستان کے ضلع زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، کوہلو اور سبی سمیت دیگر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے متعلقہ محکموں اور پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت اور اس کے ادارے تیار ہیں، عوام بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارشوں کے نئے سلسلے کے دوران بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، حالیہ بارشوں کے بعد اس وقت بھی متاثرہ اضلاع میں امدادی ٹیمیں موجود ہیں۔