مزید خبریں

سکھر : فون پر بات سسر کے ہاتھوں بہو قتل

سکھر (نمائندہ جسارت) فون پر بات کرنے پر سسر کے ہاتھوں بہو کا قتل، تھانہ ائرپورٹ کے حدود آصف کالونی میں 22 سالہ انوشہ ممدانی کو سسر نے کلہاڑی مار کر قتل کر دیا، قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ مقتولہ کے والد نے کہا ہے کہ میری بیٹی پر فون پر بات کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر عرض محمد ممدانی نے قتل کیا ہے، مقتولہ انوشہ ایک بیٹی اور 3 بیٹوں کی ماں تھی، ایس ایس پی سکھر ملزم کو گرفتار کریں۔