مزید خبریں

پڈعیدن: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

پڈعیدن (جسارت نیوز) دادو مورو پل کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق، پھل روڈ پر گدھا گاڑی ریس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 10 سالہ بچہ جاں بحق، 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مورو دادو پل کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 14 سالہ بچہ ڈوب گیا، اطلاع پر مقامی خوطہ خوروں نے جدوجہد کے بعد لاش کو دریا سے نکالا اور اسپتال پہنچایا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، متوفی کی شناخت نواحی گاؤں درگاہ نور شاہ کے رہائشی 14 اختیار ولد الھڈنو عالمانی کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق دوسرے واقعے میں پھل روڈ پر گدھا گاڑیوں کی ریس پر شرط لگی ہوئی تھی، ریس کے دوران ایک تیز رفتار گدھا گاڑی بے قابو ہو کر آگے جانے والی موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 10 سالہ بچہ ضامن علی ولد آصف علی موقع پر جاںبحق ہو گیا، جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، جبکہ پولس نے ریس میں حصہ لینے والے گدھا گاڑی مالکان کو گرفتار کر لیا۔