مزید خبریں

نوشہرو فیروز : محراب پور تحصیل میں منشیات کیخلاف ریلی نکالی گئی

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف محراب پور تحصیل میں آگاہی ریلی نکالی گئی، ڈی ایس پی محراب پور اور ایس ایچ او کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہرو فیروز کیپٹن (ر) صدام حسین کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر سینئر پولیس افسران ڈی ایس پی محراب پور، ایس ایچ او محراب پورکی سربراہی میں تحصیل و سٹی میں منشیات خلاف مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی محراب پور اور ایس ایچ او نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل محراب پور کے تمام نوجوانوں اور باشعور عوام کو بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی منشیات خلاف مہم کے سلسلے میں محراب پور پولیس سے بھرپور تعاون کریں، باشعور عوام کے تعاون سے منشیات کا جڑ سے خاتمہ کرکے اپنے معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک و صاف کریں گے۔ دوسری جانب ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی سخت ہدایت پر منشیات خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، سماج دشمن عناصر و منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور متعدد منشیات فروشوں، ڈیلرز کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، جبکہ گرفتار مذکورہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔