مزید خبریں

پہلے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2 مئی کو ہونگے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ، گزشتہ روز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پہلے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجا ب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی پہلے وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2سے5مئی تک لاہور میں ہوں گے، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنزاورپنجاب کی16 یونیورسٹیوں سے خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔