مزید خبریں

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک):پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا ، 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 7 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس این جی پی ایل ، واپڈا ، پی ٹی وی ، اسٹیٹ بینک ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، کے آر ایل اور غنی گلاس شامل ہیں ، ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں سنگل رائونڈ رابن فارمیٹ کے تحت مقابلہ کریں گی ، ہر ٹیم کو 6 میچ کھیلنے کو ملیں گے ، 21 لیگ میچوں کے بعد ٹاپ4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ، لیگ میچز شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، سیمی فائنلز اور فائنل کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، واپڈا کی قیادت احمد شہزاد ، اسٹیٹ بینک کی قیادت عثمان صلاح الدین ، کے آر ایل کی قیادت روحیل نذیر اور غنی گلاس کی قیادت معیز غنی کریں گے ، ہائر ایجوکیشن کی ٹیم محمد حریرہ، پی ٹی وی کی ٹیم شامل حسین اور ایس این جی پی ایل کی ٹیم سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے ملیں گے۔