مزید خبریں

حکومت نے ہاکی فیڈریشن میں 2دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں 2 دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویشن ناک صورتحال سے دوچار ہے اور ملک میں اس وقت بیک وقت 2 فیڈریشنز موجود ہیں۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔تاہم اب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہاکی میں2 دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، کل دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔