مزید خبریں

گلبرگ ٹائون کونسل کا ساتواں اجلاس‘تمباکونوشی کیخلاف قراردادمنظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی سربراہی میں ٹاؤن کونسل کا باضابطہ ساتویں اجلاس کاآغاز تلاوت ِ قرآن پاک سے ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کی ان کے ہمراہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر (کونسل) محمد یاور، ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد علی، ڈائریکٹر(باغات) محمد ندیم حنیف، ڈائریکٹر (سینیٹیشن) وقار احمد، اراکین ِکونسل اور خواتین کونسلرز بھی موجود تھیں۔کونسل اراکین کی جانب سے مندرجہ ذیل (04) قراردادیں پیش کی گئیں۔ تمباکو نوشی اور نشہ آور اشیا ء کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام، بجٹ گوشوارہ کمی بیشی میزانیہ 2024-23 میں رَد ّو بدل کی منظوری، محکمہ (تعلیم)گلبرگ ٹاؤن کی میمونہ دْرید فاؤنڈیشن کے ساتھ اسکول اختیار پروگرام کے تحت از سر نو معاہدہ جس میں ابن انشاء￿ گرلز بوائز پرائمری اسکول، سید اصغر اشفاق گرلز بوائز اسکول، رابعہ بصری گرلز سیکنڈری اسکول اور کیپٹن سرور شہید اسکول شامل ہیں تمام قراردادیں کثرت ِرائے سے منظور کی گئیں اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے تمام اراکین کونسل اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلبرگ ٹاؤن کو یہ منفرد حیثیت حاصل ہے کہ یہاں کے تمام افسران اور منتخب اراکین کا روزِ اوّل سے ایک بھائی چارہ قائم ہے اور ٹاؤن کے تمام کاموں کو آپسی مشاورت سے حل کیا جاتا ہے یہ کسی بھی ادارے کی ترقی کا ضامن ہے اور گلبرگ ٹاؤن اس کا عملی ثبوت ہے جو روزِ اوّل سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔