مزید خبریں

آج کے جدید دور میں کتاب کی جگہ موبائل نے لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)23 اپریل کو کتابوں کا عالمی دن منایا گیا،کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے مگر آج کے جدید دور میں کتاب کی جگہ موبائل فون نے لے لی ہے، اس موبائل فون کی بدولت ہم اپنے اچھے دوست اور تنہائی کے بہترین ساتھی سے دور ہو رہے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ 30 برسوں سے کتاب بینی کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے، ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 42 فیصد کتابیں مذہبی، 32 فیصد عام معلومات یا جنرل نالج، 36 فیصد فکشن اور 07 فیصد شاعری کی کتابیں پڑھتے ہیں، کتابوں سے دوری کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے اسلامی، سیاسی، مذہبی کلچر اور ادب سے بھی غیر مانوس ہونے لگی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 23 اپریل کو کتابوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کی شروعات 1616ء میںا سپین سے ہوئی، 1995ء میں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل نے 23 اپریل کو ’’ورلڈ بک ڈے‘‘ قرار دے دیا ہے، اس حوالے سے کتابیں پڑھنے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ کتب بینی کیلئے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے گھروں میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہیے جس سے گھر کے بچوں سمیت ہر فرد کو مطالعہ کرنے میں دلچسپی ہو کتاب سے دوستی ہو، ماں باپ کو خود مطالعہ کر کے مثال قائم کرنی چاہیے۔