مزید خبریں

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئز کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر استقبال

پشاور(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں تمغے جیتنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کا پشاور ا سپورٹس کمپلیکس پہنچنے پر تپاک استقبال کیا گیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس امیر زاہد شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل عزیز و اقارب اور کھیل کے مداحوں نے پھولوں کے ہار پہنائے ان کے ہمراہ اسکواش کوچز محبوب خان، منور زمان، طاہر اقبال، سلام گل سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے فتوحات کے جھنڈے گاڑ کر5 ٹائیٹلز اپنے نام کئے۔