مزید خبریں

حکمرانوں نے سندھ کو لاقانونیت کی طرف دھکیل دیا ہے‘فنکشنل لیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں نے سندھ کو لاقانونیت کی طرف دھکیل دیا ہے کراچی شہر کو اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر اضلاع کو ڈاکووں کے حوالے کردیا گیا ہے ،، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن امان بہتر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ میں جلد نئی میمبر سازی مہم شروع کی جائے گی ، اس سلسلے میں پہلے کراچی کے تمام اضلاع یوسیز اور پی ایس میں میمبر سازی مہم کے سلسلے میں کیمپ قائم کیے جائں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے اراکین۔ کراچی کے اضلاع کے عہدیداران اور سینئر پارٹی ممبران کے اجلاس سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں فنکشنل لیگ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار حْسین جٹ ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیرسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینر نعیم سجاد ، جمشید خان ، بشیر لاڑک، ریاض بنگش سمیت تمام ضلعی صدور اور سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران سمیت رابطہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رکن سازی مْہم اور فنکشنل لیگ کی با اختیار کراچی زون رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نئو وقت کی ضرورت ہے ، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عام انتخابات 2024 میں فنکشنل لیگ کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے ہمارے اْمیدواروں کو زبردستی ہرایا گیا ہے ، لحاظہ کارکنان صبر و تحمل سے دن رات محنت کریں اور پیر پگارا کا متحد سندھ مظبوط پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔