مزید خبریں

ملتان مستنگز نے وزیر اعلی پنجاب بیس بال لیگ جیت لی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ملتان مستنگز مینز نے ایف سی کالج لاہور میں منعقدہ پاکستان کی پہلی جی ایس پی چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں لاہور لائنز مینز4-0 سے شکست دیں جبکہ فیصل آباد فالکنز مینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مینز فاتح ملتان کی جانب سے ذاکر، عابد، عمیر اور صدام نے ایک ،ایک رن بنایاایونٹ کا انعقاد پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب اسپورٹس بورڈ، گلوبل اسپورٹس پارٹنرز اور فورمین کرسٹین کالج لاہور کے تعاون سے انتہائی کامیابی اور شاندار انداز سے کیا۔ لیگ کے میڈیا کوآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق پی ایف بی کے صدر شوکت جاوید اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنکی آمد پر سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ تقریب میں نقاش اسپورٹس کے سی ای او نقاش جٹ، پی ایف بی ممبر لارج سید منظر شاہ، این فاطمہ، معظم خان کلیئر، شہزادہ بٹ، امجد رانا، طاہر محمود، عامر بھٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ بین الاقوامی امپائر زبیر احمد وٹو، طارق پاشا، عمران احمد، عمر فاروق نے چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران کی زیر نگرانی تمام میچز سپروائز کیئے۔