مزید خبریں

خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 26اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی کے اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج زون 6 گرین اور زون 6 وائٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر اعظم خان کوارڈی نیٹر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی مہمان خصوصی ہونگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ 26 اپریل کو کھیلا جائے گا تمام میچز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے جاینگے۔