مزید خبریں

ایرانی صدرکی آمد‘ کراچی میں 4ہزاراہلکار تعینات

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایرانی صدر کی کراچی آمد پر شہر میں سخت حفاظتی اقدامات۔ شہر کے مختلف مقامات پر کراچی پولیس کے مجموعی طورپر3847 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جن میں ایس ایس یو کے700 کمانڈز، لیڈی کمانڈوز سمیت سیکورٹی ڈویژن کے800،
ٹریفک پولیس کے1500، اسپیشل برانچ کے300 اور آر آر ایف کے300 اہلکار شامل تھے۔ ایس ایس یو کے ماہر نشانہ بازوں کو ایرانی صدر کی گزرگاہ میں آنے والی بلند عمارتوں اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ ائرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک شارع فیصل کے دونوں ٹریک، شاہراہ قائدین گرومندر سے لے کرشارع فیصل تک ڈاکٹر ضیا الدین روڈ، شاہین کمپلیکس کھجور چوک تک آنے اور جانے والا ٹریک اور ایم اے جناح روڈ گرومندر سے لے کر گارڈن چوک تک (اماں ٹاور) دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے۔