مزید خبریں

ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے، 10 اہلکار ہلاک

کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کی بحری فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران 2 ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹرز لوموت نیول
بیس اسٹیڈیم کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کر رہے تھے، تصادم کے بعد زمیں بوس ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ملائیشیا کی بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نچلی پرواز کے دوران ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر بلیڈ سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد دونوں ہیلی کاپٹرز پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہو کر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے۔
ملائیشیا