مزید خبریں

عدالت عظمیٰ ‘ کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ رجسٹری نے کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے متعلقہ زمین کو پارک میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ کانپور اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کو زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اسکیم36 میں زمین 1981ء میں5000 مربع گز زمین رفاہی مقاصد کے لیے الاٹ کی گئی تھی، منسوخی کے خلاف محتسب کا فیصلہ موجود ہے، جسے گورنر نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب کے پاس یہ معاملہ کیسے گیا؟۔علاوہ ازیںچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی تجاوزات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔تجاوزات کیس کی سماعت کل کراچی رجسٹری میں ہوگی۔عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی جی سندھ،وفاقی حکومت ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق
رپورٹ طلب کرلی۔عدالت عظمیٰ نے رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے درمیان زمین کا معاملہ ڈی ایچ اے نے عدالت عظمیٰ میں زمین سے متعلق اپیل واپس لے لی۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں اس کیس کی سماعت ہوئی جہاں ڈی ایچ اے نے لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ کے خلاف عدالت عظمیٰ میں زمین سے متعلق اپیل واپس لینے کا بتایا، جس پر عدالت کاکہناتھا کہ یہ پبلک پراپرٹی کا کیس کیسے واپس لے سکتے ہیں؟۔