مزید خبریں

نائیجیریا : قبائلی تصادم میں 21 افراد ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔منگو اور کورو علاقوں میں چرواہوں نے مسلح حملے کیے۔حملوں میں بہت سے مکانات جل کر راکھ بن گئے اور درجنوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔منگو علاقے میں چرواہوں اور کسانوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔