مزید خبریں

آسٹریلیا:پادری نے چاقو سے حملہ کرنے والے کو معاف کردیا

سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) سڈنی کے چرچ میں چاقو حملے کا نشانہ بننے والے پادری نے حملہ آور کے لیے معافی کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے پادری پر حملہ کردیا تھا، جس کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی تھی جس میں پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔حملے کے وقت وہاں تقریب کی لائیو اسٹریمنگ بھی جاری تھی۔