مزید خبریں

بھارت: شادی سے واپسی پر ٹریفک حادثہ‘9افراد ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی سے واپسی پر تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وین مین سوار 9افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں وین میں موجود صرف ایک شخص زندہ بچ سکا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور وین میں پھنسے زخمی کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔