مزید خبریں

سری لنکا: ریس کے دوران گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی‘ 7 افراد ہلاک

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں موٹر اسپورٹس کے مقابلے کے دوران کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شائقین میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔موٹر اسپورٹس مقابلے کا انعقاد سری لنکن فوج نے کیا تھا اور مقابلے کے لیے کسی قسم کی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی تھی ۔ 27 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں ایک 8سال کی بچی بھی شامل ہے۔