مزید خبریں

افریقی ملک نائجیریا سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے مغربی افریقا میں واقع اسلامی ملک نائیجر سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس حوالے سے امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل اور نائیجر کی فوجی قیادت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے اور آنے والے دنوں میں اس بارے میں بات چیت ہو گی کہ فوجیوں کا انخلا کیسے کیا جائے ۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق آنے والے مہینوں میں ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی نائیجر چھوڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ نائیجر امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے جہاں گزشتہ سال تک ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی موجود تھے اور امریکی فوج نے 2اڈے قائم کررکھے تھے۔ تاہم گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد ملک کے نئے فوجی حکمرانوں نے واشنگٹن اور پیرس کے ساتھ فوجی معاہدے ختم کر دیے تھے اور روس کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرلیے۔گزشتہ ماہ نائیجر کی آمر حکومت نے کہا کہ اس نے فوجی معاہدے کو فوری طور پر منسوخ کر دیا، جس معاہدے کے تحت نائیجر کی سرزمین پر امریکی محکمہ دفاع کے فوجی اہلکاروں اور سویلین عملے کو اجازت دی تھی۔گزشتہ ہفتے نائیجر کے دارالحکومت میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔