مزید خبریں

سعودی عرب: مدینہ بس سروس نے خدمات کا دائرہ وسیع کردیا

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں حرمین ٹرین کے مسافروں کے لیے بس سروس کے نظام کو مزید بہتر کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کو مدینہ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی اور وہاں سے اسٹیشن پہنچانے کے لیے اوقات کار صبح 7 سے رات 11 بجے تک کردیے گئے ہیں۔ حرمین ایکسپریس ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ حرمین ٹرین کے 5اسٹیشن ہیں اور اس میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔