مزید خبریں

مریم نواز کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،بیرسٹرسیف

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے بدمعاشی کی انتہاکر دی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میںبیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے انتہاکر دی، ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں پر جھوٹے
مقدمات کے باوجود مریم نواز کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ضمنی الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے بدمعاشی کی انتہاکر دی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں مریم نواز فسطائیت ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں، ضمنی انتخابات میں جعلی فارم 47کی جعلی وزیر اعلیٰ کو اپنی شکست کا ڈر ہے، جعلی فارم 47کی جعلی وزیر اعلیٰ کو اپنی غیر مقبولیت کے آشکار ہونے کا ڈر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو جلسوں سے روکا۔