مزید خبریں

سیکورٹی معاہدے کی ناکامی ‘ امریکی فوج کا نائجر سے انخلا کا فیصلہ

نیامی(صباح نیوز) امریکا نے سیکورٹی معاہدے کی ناکامی کے بعد نائجر سے 1 ہزار سے زیادہ فوجیوں کا انخلا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو روس کے لیے ایک اسٹریٹجک فتح کے مترادف ہے ۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مغربی افریقی ملک کی فوجی حکومت کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدے کو منسوخ کرنے کے 1 ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت نائجر نے امریکی فوج کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں سے لڑنے کی اجازت دی تھی۔ امریکی حکام نے امید ظاہر کی تھی کہ خفیہ طریقے سے ہونے والی بات چیت سے
12 سال پرانے معاہدے کو بچایا جا سکتا ہے، جو 15 مارچ کو جنتا کے ترجمان کی جانب سے نائجر میں امریکی فوج کی مسلسل موجودگی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد خطرے میں پڑ گیا تھالیکن امریکا نے بالآخر اس ہفتے واشنگٹن میں نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل اور نائجر کے وزیر اعظم علی لامین زین کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے بعد شکست تسلیم کر لی۔