مزید خبریں

علامہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،وزیراعظم

 

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، آئیں مل کر یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کیلیے دن رات محنت کریں گے۔ شاعرمشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 86ویں برسی پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ علامہ اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا، نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے، انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، ان کی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو جہد مسلسل کی تعلیم دی اور ان کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی، ان کے خودی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے انسان کامل بنا جا سکتا ہے۔