مزید خبریں

ٹرک الٹنے سے 2 رینجرز اہلکار جاں بحق، وزیر داخلہ کا اظہار افسوس

تھرپارکر (صباح نیوز) تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے قریب گائوں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلام کوٹ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا
کہ رینجرز کے ٹرک کو حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعے میں 2 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت کی ہے۔