مزید خبریں

ائر پورٹس کی حوالگی،ترک سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور (صباح نیوز) ائرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ کا معاملے کے حوالے ترکیہ کے سرمایا کار گروپ کے وفد کی جانب سے لاہور ائرپورٹ کا دورہ کیا گیا ۔ سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم اور فوکل پرسن سمیر سعید نے ترکیہ کے سرمایا کار وفد کو بریفنگ دی، ترکیہ کا سرمایا کار گروپ آج (پیر کو) کراچی ائرپورٹ کا دورہ کرے گا،ترکیہ سرمایا کاروں نے اسلام آباد کراچی اور لاہور ائرپورٹس ٹھیکے پر لینے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ گروپ کو ائرپورٹس کا دورہ کرایا جارہا،گروپ اسلام آباد ائرپورٹ کا پہلے ہی دورہ کرچکا ہے۔