مزید خبریں

حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کیلیے عملی اقدامات کرے، ہمایوں اختر

فیصل آباد/تاندلیانوالہ (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہاہے کہ پیداواری لاگت کے تناسب سے گندم کی 3900روپے فی من امدادی قیمت بھی کم ہے جبکہ ستم یہ ہے کہ کسان کو اعلان کردہ قیمت بھی پوری نہیں مل رہی ، حکومت کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کیلیے عملی اقدامات کرے اس کے لیے محکمہ خوراک کے ساتھ پاسکو کو بھی متحرک کیا جائے انتخابی مہم کے دوران حلقہ این اے97کی ترقی کیلیے جو منشور پیش کیا تھا اس کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این 97کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور کسانوں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے تاندلیانوالہ میں چوہدری رافع سعید، رانا شہزاد، عثمان سیالوی، اعجاز احمد، اللہ دتہ اوریاسین وٹو سے ملاقات کر کے سیاسی امور اور حلقے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔