مزید خبریں

فیصل آباد: بوائلر پھٹنے، دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

فیصل آباد(صباح نیوز) فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 12 مزدور زخمی اور کینال روڈ پر دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا ٹیکسٹائل ملز کا بوائلر ہائی پریشر کے باعث پھٹا، بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی اور فیکٹری کی لوہے کی چھت گر گئی جس سے 12مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور ملبے میں دبے مزدوروں کو نکال کر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔