مزید خبریں

وزیرداخلہ مٹھی میں زخمی رینجرز اہلکاروں کو طبی سہولیات فراہمی کاحکم

 

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع مٹھی میں اسلام کوٹ نگر کے قریب رینجرز کی گاڑی الٹنے سے 2 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی ہے۔