مزید خبریں

لاہور،تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

 

لاہور(صباح نیوز)تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان شبیر گجر نے کہا کہ گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی، شبیر گجر کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق شبیرگجرکونقص امن کے خدشات اورمقدمات میں
نامزدگی پر حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری یوسف میو نے کہا ہے کہ پولیس نے چوہدری شبیر گجر کو گرفتار کرکے ہلوکی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں ، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔