مزید خبریں

شکست دیکھ کر پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈ وں پر اترآئی،احسن اقبال

نارووال (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شکست دیکھ کر پی ٹی آئی والے اوچھے ہتھکنڈ وں پر اترآئے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے۔ نارووال میں حلقہ پی پی 54 میں 60 سالہ لیگی کارکن کے قتل سے متعلق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی آئی نے ہمارے برزگ کارکن پر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے اپنی غنڈہ گردی کی جاگیر کی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں60سالہ لیگی کارکن کو سیاسی شہید کہوں گا، یہ اچھے مقصد کے لیے کھڑے تھے اور انہیں اس کی سزا دی گئی جو قاتل ہیں
انشا اللہ قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جن کی آشیر باد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو بھی گرفت میں لے کر آئیں گے، ظفروال سے ہر قسم کے ظلم اور غنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔