مزید خبریں

رائے ونڈمیں ڈاکو راج ،تاجروں کا پولیس کیخلاف احتجاج

 

رائے ونڈ(صباح نیوز)رائے ونڈمیں ڈاکو راج برقرار،تاجروں کا پولیس سے اعتماد اٹھنے لگا ، شہر کا امن دائو پر لگ گیا ،تاجروں کا پولیس کا خلاف احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ڈکیتی کی وارداتوں سے متا ثرہ تاجروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈپولیس اسٹیشن میں پرانے اور بار بار تعینات ہونیوالے پولیس ملازمین کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے قرب وجوا رکے رہائشی پولیس ملازمین کے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مبینہ گہرے مراسم کی وجہ سے پولیس کی بدنامی ہورہی ہے تاجروں نے مزید کہا کہ ہمارے ملزمان کو شناخت پریڈ کروانے کے باوجود ہماری ریکوری نہیں کروائی گئی ،پولیس افسران اپنی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود کیے ہوئے ہیں۔ تاجروں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈی وی آر تک پولیس افسران نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ہماری وارداتوں کا سراغ لگانے کے بعد ہمیں مال مسروقہ نہیں دیا جارہا ہے پولیس دونوں ہاتھوں سے مال کمانے میں مصروف ہیں ۔گزشتہ روز شہر کے بارونق علاقے ریلوئے کالونی میں رامے کمیونی کیشن میں دو نوجوان ڈاکو گن پوائنٹ پر دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کاباوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ، تاجروں نے رائے ونڈ پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام پرانے اور بار بار تعینات ہونیوالے کانسٹیبل سے لیکر سب انسپکٹر ز تک کی فوری تبدیلی اور انکی جگہ فرض شناس ،کرائم فائٹر افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔