مزید خبریں

وزیر اعظم آزادکشمیر عالمی زوالوجی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے

مظفرآباد (صباح نیوز) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق کل ہونے والی عالمی زوالوجی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے، آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآبادکی میزبانی میں 3 روزہ 42ویں عالمی پاکستان کانفرنس آف زوالوجی کی افتتاحی تقریب جامعہ کشمیر کے عظیم الشان کنگ عبداللہ کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان انجمن حیوانات (زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان) کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس میں امریکا، آسٹریلیا، سوئزرلینڈ، گریس، چین، ترکیہ اور دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے، نامور سائنسدان، دانشور، محققین، فیکلٹی ممبران، اسکالرز، اساتذہ اور طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ کانفرنس میںیونیورسٹی آف بلتستان، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈایمنل سائنسز سندھ، پرسٹن یونیورسٹی کراچی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف اوکاڑہ، بابا گرونانک یونیورسٹی فیصل آباد، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سمیت کئی دیگر جامعات کے وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران،سکالرز سمیت ایک ہزار سے زاید مندوبین شرکت کریں گے جبکہ 500 سے زاید زوالوجی کے میدان میں اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ 3 روزہ کانفرنس کے مختلف سیشنزکے دوران زوالوجی کے میدان میں تازہ ترین تحقیق، ترقی، موجودہ مسائل اور دستیاب مواقعوں پر تحقیقی مقالے، مذاکرے اور لیکچرز ہونگے۔