مزید خبریں

سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ سے مزدور رہنمائوں کی ملاقات

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ہیڈ آفس میرین فیصل بلڈنگ شاہراہِ فیصل کراچی میں سیکرٹری ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح جمانی کی دعوت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر بورڈ شہلا کاشف اور دیگر بورڈ کے افسران کے ہمراہ سندھ کی مختلف لیبر فیڈریشنوں کے نمائندگان کے ساتھ ورکرز کو ملنے والی اسکیموں جو گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے رکی ہوئی یاس پر اور باالخصوص گلشن معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں کو اب تک بنیادی سہولیات نہ ملنے پر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں پاکستان ورکرز فیڈریشن۔ نیشنل لیبر فیڈریشن متحدہ لیبر فیڈریشن، پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین (PCEM)ن NTUF) صحافتی تنظیموں پیپلز لیبر بیورو کراچی، پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر اندرون سندھ اور کراچی کے لیبر لیڈران نے شرکت کرتے ہوئے ان تمام اہم ایشوز پر گفتگو کی اور آخر میں سیکرٹری ویلفیئر بورڈ نے میٹنگ کے شرکا کے ساتھ یہ طے کیا ہے کہ جہیز گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، اسکالر شپ، ایجوکیشن، سیز ہائر ایجوکیشن پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا اعادہ کیا اور اگلے ہفتے بروز منگل گلشن معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں کا دورہ کریں گے۔