مزید خبریں

پاکستان ریلوے سی ای او سے وفد کی ملاقات

 پاکستان ریلوے کے CEO عامر بلوچ کے لوکوشیڈ کراچی ڈویژن کے دورے کے موقع پر مزدوروں کی کثیر تعداد نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر شیڈ ٹیکنیکل اسٹاف کے وفد نے مزدوروں کے مسائل پر مبنی یاداشت نامہ پیش کیا۔ وفد میں ریلوے پریم یونین (آسی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سید شاہد اقبال، ریلوے محنت کش یونین کراچی ڈویژن کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ اور ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ وحید اسلم شامل تھے۔ اس موقع پر CEO نے تمام مسائل بغور سننے اور یادداشت نامے کا تفصیلی جائزہ لیا اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سمیت تمام مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کی دہانی کرائی۔