مزید خبریں

وفا تنظیم سندھ کی عیدملن پارٹی و جنرل باڈی اجلاس

وفا تنظیم صوبہ سندھ کی جانب سے سفاری پارک کراچی میں عید ملن پارٹی اور جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ تنظیم کے صدر احمد سلمان شاہین نے اجلاس کی صدارت کی۔ تقریب کے مہمان خاص اسداللہ بھٹو، کامریڈ محمد رمضان میمن اور پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کے صدر محمد اعظم تھے۔ تقریب میں سابقہ چیف انجینئرز، پلانٹ منیجرز، ایڈمن، ایجوکیشن و دیگر افسران اور ریٹائرڈ ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں احمد سلمان شاہین، شمس الدین سولنگی، ریاض احمد عباسی اور محمد اتفاق راجپوت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے وفا تنظیم صوبہ سندھ کی جانب سے بیوگان اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل پر سابقہ جدوجہد پر روشنی ڈالی اور بہترین کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اور دیگر مسائل کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے باوجود گروپ لائیف انشورنس کی ادائیگی میں ہونے والی غیرمعمولی تاخیر پر حکومت سے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا۔ کراچی میں رہنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی رہائش کے لیے کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی قائم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفا تنظیم صوبہ سندھ کو پورے سندھ میں فعال کرنے کے لیے دیگر تمام جنریشن و ڈسٹری بیوشن کمپنیوں۔ این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین کو شامل کرنے اور دائرہ وسیع کرنے کے لیے رابطے تیز کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ فلسطین غزہ میں اسرائیلی

جارحیت کے خلاف سخت مذمت اوراحتجاج کرتے ہوئے مسلمان بچوں، خواتین، بوڑھے اور مظلوم عوام کی حمایت کی اور تمام مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ لفظی حمایت کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔خاص مہمانوں اسداللہ بھٹو اور محمد اعظم نے ریٹائرڈ ملازمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اور تاخیری حربے ختم کرکے فی الفور ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر پنشنرز کی طرح پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ امتیاز احمد ڈائریکٹر پنشن واپڈا لاہور اور ایڈوائزر ایچ آر جی ایچ سی ایل اسلام آباد مشتاق احمد کو بھی عید ملن پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا لیکن دونوں معزز افسران اپنی مصروفیات کی وجہ سے کراچی نہیں آسکے۔ دونوں حضرات نہیں اپنا وائیس میسج احمد سلمان شاہین کو بھجوایا تھا جوکہ اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا۔ جس میں انہوں نے وفا تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پنشنرز کے مسائل پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ہم دونوں معزز افسران کے بیحد مشکور ہیں۔ حیدرآباد سے بشیر احمد چاچڑ اور رفیق احمد ملک نے شرکت کی اور عزیز احمد شیخ نے علالت کے باوجود شرکت کی۔