مزید خبریں

جے اینڈ بی کوٹس کے ریفرنڈم میں ورکرز یونین کی بھرپور حمایت کا اعلان

متحدہ لیبر فیڈریشن کے راہنماؤں، محمد یعقوب محمد اکبر، الطاف حسین بلوچ، محمد حنیف رامی، محمد نذیر شہزاد اور چودھری محمد اشرف نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں جے اینڈ بی Coats فیکٹری کے 7 مئی کو ہونے والے ریفرنڈم میں ورکرز یونین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فیکٹری کے تمام مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ ریفرنڈم میں ورکرز یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ اور فیکٹری کی گزشتہ کئی سالوں سے ٹریڈ یونین تحریک پر طاری جمود کو توڑنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے سال با سال سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز مزدوروں میں سے کوئی بھی مستقل ملازمت کا حقدار نہیں ٹھہرایا گیا۔

اسی طرح دیگر کئی ایک قانونی حقوق بھی مزدوروں کو حاصل نہیں ہو سکے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس دفعہ فیکٹری کی ٹریڈ یونین سیاست میں مثبت تبدیلی آئے گی اور نہ صرف فیکٹری کے مزدوروں کی حقیقی ترجمانی ہو گی بلکہ دیگر صنعتی اداروں کے مزدوروں پر بھی اس کے اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ متحدہ لیبر فیڈریشن مزدوروں کے تمام جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے ورکرز یونین اور فیکٹری مزدوروں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور عملی تعاون کو یقینی بنانے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ فیکٹری ورکرز 7 مئی کو ورکرز یونین کو کامیاب کروا کر یونین کو بھرپور نمائندگی اور خدمت کاموقع فراہم کریں گے اور کئی سالوں سر طاری جمود کا خاتمہ کریں گے۔