مزید خبریں

حافظ نعیم کی تقریب حلف برداری ‘این ایل ایف وفد کی شرکت

جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈکوارٹر منصورہ لاہور کے سبزہ زار میں جماعت اسلامی پاکستان کے منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے پرنم آنکھوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی مزدور تحریک نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس پر نور تاریخی تقریب میں شرکت کی۔جہاں پر پورے ملک سے پروانے ایک نئے ولولے اور امید کے ساتھ اس حلف برداری میں شریک ہوئے وہاں پر محنت کش طبقہ بھی پیچھے نہیں رہا۔ملک کے طول وعرض سے ٹریڈ یونین لیڈرز نے شرکت کی۔ صدر NLF کے ہمراہ سیکرٹری جنرل چودھری حسیب وڑائچ ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل طیب اعجاز لغمانی ، پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر نائب صدر وحید حیدرشاہ ،NLF کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری NLFکراچی قاسم جمال، صدر NLFلاہور سید عبدالعزیز شگری، NLF خیبر پختونخوا کے نائب صدر رحمت اللہ، صوبائی صدر NLF امین منہاس، صدر پریم یونین شیخ انور کے علاوہ درجنوں مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، شمس الرحمن سواتی نے مزدور رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن خان نے اپنی تقریر میں مزدوروں کی محرومیوں اور ان کے مسائل کا ذکر کیا اور بالخصوص خواتین لیبر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کیا اور کم ازکم اجرت کی عدم ادائیگی اور کم ازکم اجرت کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد پارٹی ہے جہاں جمہوریت کے ذریعے قیادت کی تبدیلی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی ہی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ پارٹی ہے۔ پاکستان کے کروڑوں محنت کشوں کی آواز ہے۔ پاکستان کا مزدور حافظ نعیم الرحمن سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کو مزید مہمیز دیں گے۔ پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لیے محنت کش طبقہ ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

p