مزید خبریں

جے یوآئی کے مرکزی رہنما انجینیرسجاد خان سے پاک کمیونٹی کا اظہارتعزیت

جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے مرکزی رہنما اور پاک کیمونٹی سعودی عرب کی معروف شخصیت انجینیر سجاد خان کی چچی قضائے الٰہی سے چارسدہ پاکستان میں وفات پا گئیں انا للہ و انا الٰہیہ راجون۔ انجینئر سجاد خان پاکستان پنچے اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاالرحمان مفتی روزی خان۔ مفتی عبدللہ شاہ۔ مولانا گوہر شاہ۔ دلاور خان کے علاوہ جے یو آئی کے قائدین اور لاتعداد علاقائی لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سب نے انجینئر سجادُ خان اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ یہ خبر سن کر انجئنیر سجاد خان کے بہت سارے دوستوں نے سعودی عرب سے ان سے رابطہ کر کے تعزیت کی جن پاک اوورسیز میڈیا فورم (پی اوایم ایف) سعودی عرب کے پیٹرن انچیف سید مسرت خلیل، سردارمحمد اقبال یوسف، مہرعبلدلخالق لک، پی او ایم ایف کےصدرشعیب الطاف راجہ۔ امیر محمد خان، جہانگیرخان، فدا حسین، چوہدری امجد گجر، خالد چیمہ، اورملک منظورحسین شامل تھے۔