مزید خبریں

سعودی عرب میں خالد معین کے ناول وفور کے دوسرے ایڈیشن کی رونمائی

سعودی عرب میں پاکستان کے نامور شاعر اور مصنف خالد معین کے ناول وفور کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات نے شریک تھیں ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں کاشانہ عدنان اقبال بٹ پر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کی صدارت میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن اور پاک میڈیا فورم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شعراء کرام اور ادیبوں میں خالد معین ایک معتبر نام ہیں جنھوں نے ہمیشہ اپنی شاعری اور مختلف موضوعات پر کتابیں لکھ کر اردو ادب کو فروغ دیا ہے اور ہم انہیں ناول وفور کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقعہ پر خالد معین کا کہنا تھا کہ وفور کورونا وائرس کے دوران پیدا ہونے والے حالات و واقعات پر مبنی ناول ہے اور میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ قارئین کو معاشرے کی عکاسی کرتی ہوئی تحریریں پڑھنے کو ملیں اور انہیں جس طرح سعودی عرب میں پذیرائی مل رہی ہے اس سے انکی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی ہے تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور،احسن عباسی،پروفیسر گوہر رفیق، طیب رضا، ڈاکٹر حنا امبرین ، وقار نسیم وامق،ڈاکٹر طارق عزیز، قاضی اسحاق میمن، عدنان اقبال بٹ، ذکاءاللہ محسن اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔